• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کا اجلاس ہڑتال کےلیے مشاورت شروع

ملتان ( سٹاف رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کا اہم اجلاس، انکم ٹیکس سیکشن 21S اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی شدیدمذمت شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیلئے تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کردی چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کا ایک اہم اجلاس صدر ظفر اقبال صدیقی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تاجروں کو درپیش حالیہ حکومتی پالیسیوں، خاص طور پر انکم ٹیکس قوانین اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلا س میں،احتشام الحق،حاجی اصغر اکبر، عزیز الرحمن انصاری،میاں ظفر اقبال،رحمت علی قریشی،الحاج شاہد شکور،چوہدری اشفاق احمد، عاطف ریحان،سیف اللہ شیخ،ارباب قریشی،حاجی شہوار حسین،کاشف نیازی،رانا اسلم نے شرکت کی ۔ 
ملتان سے مزید