ملتان(سٹاف رپورٹر)فیڈرل تعلیمی بورڈ نے میڑک کے نتائج کا اعلان کردیا ،تفصیل کے مطابق میٹرک کے امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 62 فیصد رہا ہے،امتحان میں 1لاکھ 44ہزار 550بچوں نے شرکت کی، 90ہزار امیدوار کامیاب اور 54 ہزار فیل ہوگئے جب کہ ملتان میں موجود فیڈرل سکولز کا نتیجہ 87فیصدرہا۔