• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاسی ٔ آب کی شکایات پر سیوریج لائنز کی صفائی کاآپریشن تیز

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق واسا ملتان عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے ،مون سون سیزن کے انتظامات اور شکایات کے تدارک کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، رائٹرز کالونی میں نکاسیٔ آب کی شکایت پر رواں ہفتے سیوریج لائنوں کی مسلسل صفائی کا عمل جاری ہے اور درجنوں مین ہولز کی کی صفائی کی جا چکی ہے ڈیلی ویجز سیورمینوں کی بھرتی کے بعد رائٹرز کالونی میں روزانہ کی بنیاد پر ڈیسلٹنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے دریں اثناء تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر دن اور رات کے اوقات ڈیسلٹنگ کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں تمام ٹیموں کو رات کے اوقات سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید