ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ ملتان کی بجلی غیر قانونی طور پر سرکاری رہائش گاہوں میں استعمال کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور معاملے کی چھان بین کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیشن اے سی ایس آفس، ایڈیشنل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ساوتھ پنجاب اور متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او میپکو کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد اپنی رپورٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کو پیش کرے گی۔