ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی اورضلعی آرگنائزر عون رضا انجم گوپانگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول 5روپے فی لیٹر مہنگا کرنا عوام دشمن اقدام ہے، ڈیزل 11روپے فی لیٹر مہنگا، مہنگائی کی نئی لہر آئے گی،حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرایا ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں، پاکستان میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور کس کے ایماء پر ہورہا ہے؟ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ غریب کی جیب پر ڈاکا ہے۔