• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک خاتون سمیت 5شراب فروش گرفتار‘ولایتی شراب کی 50بوتلیں برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کا شراب سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک خاتون سمیت 5شراب فروش گرفتار، ولایتی شراب کی 50بوتلیں برآمد، تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ٹاسک ٹیم اور تھانہ بی زیڈ پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، 1 خاتون سمیت 5 شراب فروش گرفتار، ولائتی شراب کی 50 عدد بوتلیں برآمد،گرفتار ملزمان میں مون یونس، بہرام یونس، شرجیل آصف، سیموئیل آصف اور شکیلہ یونس شامل ہیں، دوسری جانب پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے،تھانہ بی زیڈ پولیس نے ملزم سلیمان سے 25لیٹر، ملزم رضوان سے 25لیٹر ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم محمد حسن سے 5لیٹر شراب، بدھلہ سنت پولیس نے ملزم سجاد صادق سے 700گرام چرس ،بستی ملوک پولیس نے ملزم شوکت سے شراب، جلیل آباد پولیس نے ملزم ارسلان جمیل سے 20لیٹر شراب جب کہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم عبدالرؤف سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،الپہ پولیس نے بچوں پر بہیمانہ تشدد کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھا نہ گلگشت کے علاقے میں 78سالہ شخص کے مبینہ اغوا کی کال موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی، سٹی شجاع آبادپولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے موٹر سائیکلوں کی غیر قانونی آلٹریشن کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، بدھلہ سنت پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کےالزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،جلیل آباد پولیس نے پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں خواتین سمیت پانچ افراد نامزد دو نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،گلگشت پولیس نے اغوا کے الزام میں ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ کینٹ پولیس نے کرسچن لا سے انحراف کرتے ہوئے غیر قانونی شادی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید