• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے کہا ہے کہ جعلی و زائد المعیاد ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد سےسختی سے نمٹا جائے گا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرانہوں نے متعدد کیسز کو ڈرگ کورٹ بھیج دیا جبکہ میڈیکل سٹورز اور کمپنیوں کو ڈرگ ایکٹ کی خلاف جرمانے اور سزائیں بھی سنائیں قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بغیر گارنٹی ادویات فروخت کرنے والوں کے کیسز ڈرگ کورٹ بھجوادیئے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹرز تمام میڈیکل سٹورز اور ادویات ساز کمپنیوں کی انسپکشن کریں جبکہ ریکارڈ مرتب نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔
ملتان سے مزید