ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کے امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہجمیعت علماءاسلام ضلع ملتان نے تحصیل، ضلع و یونین کونسل کی سطح پر یونٹ سازی کا آغاز کر دیا ہے بہت جلد تحصیل و ضلع کی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں گے جے یو آئی کا پیغام ملتان کے ہرعلاقے گلی گلی اور قریہ قریہ پہنچائینگے‘وہ دن دور نہیں جب ملتان کی ہر گلی محلہ میں جمعیت علماءاسلام کا یونٹ ہوگا ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے لطف آباد میں صدیق اکبر یونٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے پرچم کشائی بھی کی۔