جلسوں، جلوسوں اور دیگر پروگراموں کیلئے سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری

October 04, 2022

پشاو ر(جنگ نیوز)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نیادارہ تبلیغ الاسلام اور دیگر مکاتب فکر کے زیرِ اہتمام ربیع الاول کے جلسوں ،جلوسوں اور دیگر پروگراموں کیلئے سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کردیں پریشر ہارن پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے 11 اور 12 ربیع الاول کو اندرون شہر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی سمیت دیگر ضروری امور کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ فیصلہ کیا گیا ٹی ایم ایز کو صفائی، اسٹریٹ لائٹس اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کیے گئے پولیس حکام کو جلسوں،جلوسوں اور دیگر پروگراموں کی فل پروف سیکورٹی کے لئے بھی ہدایات جاری کیے گئے ہدایات ادارہ تبلیغ الاسلام کے وفد کی سید فیاض علی شاہ کی سربراہی میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات اور ان کے مطالبات پر جاری کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ ربیع الاول کے۔مقدس مہینے میں تمام مکاتب فکر کے پروگراموں کیلئے یکساں انتظامات کے احکامات پہلے ہی سے جاری کیے گئے ہیں تاہم مختلف مکاتب فکر کی جانب سے نشاندہی پر خصوصی ہدایات جاری کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے لئے تمام تر انتظامات کی وہ براہِ راست نگرانی کررہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ روزانہ متعلقہ انتظامی افسران سے رپورٹ لیں رہے ہیں انہوں نے ربیع الاول کے مہینے میں امن وآمان برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی اجلاس میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے صدر اور سیاسی و سماجی رہنما سید ظاہر علی شاہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی