بشریٰ اقبال کا عامر لیاقت کو خراجِ عقیدت

October 04, 2022

فائل فوٹو

ربیع الاول کے مہینے میںڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے سابق شوہر، عامر لیاقت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی آواز میں ایک نعت ’میں نذر کروں جان و جگر‘ اپلوڈ کی ہے۔

بشریٰ اقبال کی جانب سے اپنی اس نعت کے ذریعے میزبان، سیاستدان و نعت خواں عامر لیاقت حسین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی یوٹیوب ویڈیو عامر لیاقت کے درود شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ سے شروع ہوتی ہے۔

بعد ازاں بشریٰ اقبال کی آواز میں پیارے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں نعت پڑھی جا رہی ہے جبکہ ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کے مدینہ منورہ کے دوروں سے لی گئی یادگار تصویریں بطور فلم چل رہی ہیں۔

واضح رہے کے اکثر اوقات ہی ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سابق شوہر عامر لیاقت اور بچوں کی یادگار تصویریں شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔