لوٹن سنٹرل مسجد کے زیر اہتمام میلادالنبی ﷺ کا جلوس

October 05, 2022

لوٹن ( شہزاد علی )لوٹن سنٹرل مسجد کے زیر اہتمام خطیب مسجد ہٰذا علامہ حافظ اعجاز احمد اور لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی، سنٹرل مسجد انتظامیہ کے زیرقیادت حسب روایت ویسٹ بورن روڈ سے عظیم الشان میلاد النبی ﷺجلوس نکالا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی ۔ جلوس میں ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، کو آرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان ، کونسلر طاہرملک ، ملک غلام محی الدین، ممتاز بٹ، شبیر ملک اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ میلاد النبیﷺ کے حوالے لوٹن مرکزی جامع مسجد میں جلسہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں علمائے کرام نے میلاد النبیﷺ کے حوالے خطابات کئے برمنگھم سے صاحبزادہ نورالعارفین صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر نعت رسول مقبول ﷺ کے ہدیئے بھی پیش کئے گئے۔