بشن سنگھ بیدی کی کرتار پور میں سابق کپتان انتخاب عالم اور شفقت رانا سے ملاقات

October 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نےاپنی اہلیہ کے ساتھ کرتار پور میں پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم اور شفقت رانا سے بھِی ملاقات کی۔ راجدیپ سردسائی نے بیدی اور انتخاب عالم کی کرتارپور میں ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کی۔بشن سنگھ بیدی ایک روز کے لیے کرتارپور آئے تھِے اور شام کوواپس چلے گئے۔انتخاب عالم کے مطابق بیدی صاحب کا ایک دن کا ویزہ تھا۔سابق کپتان بشن بیدی کو جب ویزہ ملا تو انہوں نے فون پر اطلاع دی تھی۔کرتارپور میں ان سے ملاقات کی اورلنگر بھی ایک ساتھ کھایا۔انتخاب عالم نے کہا کہ بیدی سے 50 سال پرانی دوستی ہے ، پرانی یادیں تازہ کیں ، شفقت رانا اور میں نے ملنے کا پروگرام بنایا تھا ، انتخاب عالم نے کہا کہ ماضی میں لوئی آرمسٹرونگ میرا پسندیدہ گلوکار تھا۔اس کا گانا گاتا تھا۔بیدی کے کہنے پر ان کے سامنے بھی وہی گانا گنگنایا۔