حضرت میاں میر ؒکا عرس شروع

October 05, 2022

لاہور(خبرنگار) صوفی بزرگ حضرت میاں میر ؒکے سالانہ 399ویں عرس مبارک کی تقریبات شرو ع ہوگئیں۔ افتتاح سید رفاقت علی گیلانی نے مزار اقدس پر چادر پوشی سے کیا۔اس موقع پر میاں ابرار احمد، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، مشائخ عظائم بھی شریک بھی موجود تھے ۔ عرس مبارک کی تقریبات 2دن تک جاری رہیں گی ۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے سینئر پولیس افسران کو دربارحضرت میاں میر کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میاں میر دربار اور اردگرد صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔