مولانا عبدالرئوف فاروقی کی جامعہ اشرفیہ آمد، مولانا فضل الرحیم اشرفی سے ملاقات

October 05, 2022

لاہور(خبرنگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی، قاری ارشد عبید، مولانا حافظ اسعد عبید اور حافظ مجیب الرحمن سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی،مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا سید فیہم الحسن تھانوی نے دیگر ارکان کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں 30 اکتوبرکی پیغام اہل سنت و نفاذ شریعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقعہ پر مولانا فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ یہ کانفرنس اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ اجلاس میں سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب، مولانا عبدالرشید حجازی،حافظ یونس آزاد، سید سبطین شاہ نقوی، سید عتیق الرحمن شاہ، حاجی نوازمغل، دانیال شہاب، حافظ بابر فاروق رحیمی ودیگر نے شرکت کی۔