مدعی سے صلح کے باوجود بچی سے زیادتی کی کوشش کے ملزم کو 14 سال قید

October 05, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہمایوں دلاور نے مدعی مقدمہ سے صلح کے باوجود آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا جرم ثابت ہونے پر سکیورٹی گارڈ سہیل اختر کو 14 سال قید کا حکم دے دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں11جنوری کو مقدمہ درج ہوا تھاکہ بچی کو پانی دینے کے بہانے گھر سے بلایا اور کیبن میں زبردستی کرنے کی کوشش کی،بچی کے شور مچانے پر اس کی فیملی پہنچی تو ملزم وہاں سے بھاگ گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد مئی میں ملزم پر چارج فریم ہوا،عدالت نے 5 ماہ میں ٹرائل مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنادیا۔