خضدار کی نومنتخب کابینہ نیشنل پارٹی کو مزید فعال بنائیگی، عطاء محمد بنگلزئی

October 05, 2022

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ فنانس سیکرٹری سعید احمدسمالانی اورسینئر رہنما عثمان علی جمالی نے ضلع خضدار کی نومنتخب کابینہ صدر عبدالحمید بلوچ ایڈووکیٹ‘ نائب صدر میر سلمان زہری‘ جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدوارث شاہین‘پریس سیکرٹری شوکت علی سیاہ پاد‘ یوتھ اینڈ سپورٹس سیکرٹری عابد حسین شاہوانی‘ رابطہ سیکرٹری ارباب بزگر‘ فنانس سیکرٹری ٹکری دھنی غلامانی‘ لیبر سیکرٹری عبدالرشید غلامانی‘ سوشل میڈیا سیکرٹری جلیل غلانی اور نعمت خاتون کو سیکرٹری برائے خواتین کامیاب ہونے پرمبارک باددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کی فعالیت کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے انہوں نے کامیاب ضلعی کنونشن بیاد میر حاصل خان بزنجو کے انعقاد پر عہدیداروں اورکارکنوں کوخراج تحسین پیش کیا۔