کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ترجمان بلوچستان کے مطابق پولیس نے عوامی شکایات کے فوری اندراج اور ان پر بروقت کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 1715 کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی ہے جس کے تحت شہری پولیس سے متعلق شکایاتفوری مدد اور دیگر متعلقہ معاملات کے لیے ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں ترجمان کے مطابق ایف آئی آر یا شکایت درج نہ کیے جانےپولیس اہلکاروں کے ناجائز یا نامناسب رویے، رشوت اور بدعنوانی سمیت فوری نوعیت کیشکایات ہیلپ لائن 1715 ،فون: 081-9204851واٹس ایپ: 0304-3470110 درج کرائی جاسکتی ہیں۔