• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی پر دھمکیاں مل رہی ہیں،تحفظ دیاجائے،غلام عباس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے علاقے ٹھل جیکب آبادکے رہائشی غلام عباس نے کہا ہے کہ ہم نے چند روز قبل پسند کی شادی کی ہے اب میری بیوی کے والد ،کزن اور دیگر رشتہ دار جان سے مارنے اور نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیںہمیں تحفظ فراہم کیا جائے یہ انہوں نے اتوار کو اپنی اہلیہ سونی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ میں اور میری بیوی جیکب آباد کے علاقے ٹھل کے رہائشی ہیں چند دن روز قبل ہم نے کوئٹہ میں پسند کی شادی کی ہےاب میری بیوی کا والد ، کزن اور چچا ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی ، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ فراہم اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید