برطانوی ایتھلیٹ نے سب سے زیادہ باڈی ویٹ اسکواٹس کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

October 05, 2022

فائل فوٹو

ملیے 25 سالہ برطانوی ایتھلیٹ کرنجیت کور بینز سے جنہوں نےایک منٹ میں سب سے زیادہ باڈی ویٹ اسکواٹس کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارتی نژاد برطانوی کرنجیت کور پہلی برطانوی سیکھ پاور لفٹر ہیں جنہوں نے مردوں کے اس کھیل میں خود کو صنف آہن ثابت کردکھایا۔

انہوں نے 1 منٹ میں اپنے وزن کے برابر وزن اُٹھایا اور 42 اسکواٹس لفٹ کئے اور اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بُگ میں درج کروا لیا۔

کرنجیت کور بینز 17 سال کی عمر سے پاور لفٹنگ کر رہی ہیں، انہوں نے مختلف چیمپئین شپ بھی اپنے نام کر رکھیں ہیں۔