بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

October 05, 2022

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فوجی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 1 پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

بھارتی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ نامی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں 2 پائلٹس سوار تھے۔

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی پائلٹس کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک زیادہ زخمی پائلٹ دورانِ علاج چل بسا۔

دوسرے زخمی پائلٹ کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔