کونسلر قیصر عباس کی جانب سے کنزرویٹو پارٹی کانفرنس کے موقع پر ظہرانہ

October 06, 2022

لندن (پ ر )تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کلچرو کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس کی جانب سے پارٹی کانفرنس کے موقع پر ظہرانہ دیا گیا، جس میں منسٹر آف سٹیٹ فار بزنس، انرجی و انڈسٹریل سٹریٹجی جیکی ڈول پرائس، تھرک کونسل لیڈر کونسلر مارک کوکشل، مئیر آف تھرک کونسلر جیمز ہالڈن، کونسلر اعجاز اسلم، کیبنٹ ممبر فار انوائرمنٹ آف تھرک کونسل کونسلر اینڈریو جیفریز، کینزرویٹو فرینڈز آف مسلمز سکاٹ لینڈ نوید رانا ، ساجد گوندل، ضیاء گوندل اور امتیاز احمد سمیت دیگر کونسلرز اور پارٹی ممبرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کونسلر عباس کا کہنا تھا ’’میں سب مہمانوں کو مشکور ہوں جنہوں نے مختصر نوٹس پر ظہرانے میں شرکت کی‘‘۔ کونسلر قیصر عباس نے کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم لز ٹرس، فارن افئیرز سیکرٹری جیمز کلیورلی سمیت مختلف ایم پیز اور پارٹی ممبران سے ملاقات بھی کی۔