ٹریفک پولیس غائب، بدترین ٹریفک جام شہری شدید اذیت اور پریشانی کا شکار

October 06, 2022

کراچی( خالدمحبوب /اسٹاف رپورٹر) شہرکے مختلف علاقوں میں بدھ کوٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ، ٹریفک پو لیس اکثر سڑکوں سے غائب رہی،بدترین ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،شہری شدید اذیت اور پریشانی کا شکار رہے ، منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے ہوا ، ،دوسری جانب ٹریفک جام کا اصل سبب سٹر کوں کی کھدائی، ٹوٹ پھوٹ اور مرکزی شاہراہوں پر پابندی کے اوقات میں ہیوی ٹریفک ، موٹر سائیکلوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں کا آزاد ر انگ وے سے آنا ہے۔بدھ کو نمائش چورنگی، ناظم آ باد ، لیاقت آباد ، لسبیلہ، حسن اسکوائر ،غریب آباد سے گلشن اقبال 13D، مین یونیورسٹی روڈ،پرانی سبزی منڈی ،گرومندر اور جیل چورنگی ،سولجر بازار، بڑا بورڈ ،گارڈن سمیت دونوں اطراف کی سڑکوں پر رات تک بدترین ٹریفک جام رہا ،جس کے باعث دفاتر اور کاروبار سے واپس آنے گھروں کو آنے والے ہزاروں شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنے رہے،اس دوران کئی گاڑیوں کا فیول بھی ختم ہو گیا ، جس سے شہریوں کو دوہری پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔