اسلام آباد، رواں سال151قتل،90 افراد حادثات میں چل بسے

October 06, 2022

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں رواں سال کے دوران 151 افراد قتل کر دئیے گئے جبکہ 90ٹریفک حادثات کی نذر ہو ئے، 535گاڑیاں اور 2678موٹر سائیکل اڑا لئے گئے، وفاقی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2022ء سے5اکتوبر تک مجموعی طور پر 17352مقدمات درج کئے گئے۔اغواء برائے تاوان کے تین زیادتی اور اغواء کے 753 مقدمات درج کئے گئے ،ڈکیتی کے 56، سرقہ بالجبر کے 1122،رابری کے1703، دن دہاڑے نقب زنی311،رات کی نقب زنی709اور چوری کی2103 وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنیں ۔