عراق میں کم عمر لڑکے کے اغواء کی منفرد واردات، 30 سالہ خاتون گرفتار

October 06, 2022

عراق میں پولیس نے شادی کے غرض سے اغواء کیے گئے ایک کم عمر لڑکے کو بازیاب کرکے اغواء کار خاتون کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 30 سالہ عراقی خاتون نے 17 سالہ لڑکے کو صرف شادی کے لیے اغواء کیا۔

لڑکے کا تعلق مالدار خاندان سے ہے، خاتون لڑکے کو شادی کے لیے مجبور کرنا چاہتی تھی۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے مغوی لڑکے کو بازیاب کروایا۔

محکمہ انسداد انسانی اسمگلنگ کے اہلکاروں نے بغداد سے خاتون کو بھی حراست میں لیا ہے تاہم اس کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔