چار لڑکیوں سمیت 6 افراد اغواء

October 07, 2022

اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ، خصوصی نامہ نگار) چار لڑکیوں سمیت6 افراد کو اغواء کرلیاگیا۔تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں طارق سمیت دیگر نے کامران کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرلیا۔تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں طارق کی دختر (الف)کو نامعلوم نے ، مشتاق کے بیٹے عبدالرافع کو نامعلوم نے اغوا کرلیا۔تھانہ ریس کورس کو ندیم ارشد نے بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی(ن) کو اس کے سوتیلے باپ علی رضا اور بچی کی والدہ رابعہ بتول نے اغواءکرلیا ملزمانمیری بہن (س)کو بھی اغوا کر کے لے گئے ۔تھانہ گوجرخان کو پر وین اختر نے بتایا کہ سائلہ کی بیٹی (ع) بی بی عمر 17سال کونامعلوم ملزموں نے اغواکرلیا ۔