معروف عالم دین علامہ عبدالعزیز چشتی سے اہلیہ کی وفات پرتعزیت

November 26, 2022

لندن/لوٹن (نمائندہ جنگ) مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور معروف عالم دین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر برطانیہ بھر سے سیاسی، سماجی ،مذہبی اور دینی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ان شخصیات نے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور جملہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی، علامہ صاحبزادہ سید مظہرحسین گیلانی، علامہ سید انور شاہ کاظمی ۔علامہ صاحبزادہ حافظ سید محمد حیدر ترمذی، سابق میئر لوٹن ریاض بٹ،نمائندہ جنگ زاہد انور مرزا،علامہ برکات احمد چشتی، علامہ مفتی عبدالرحمٰن نقشبندی، علامہ مفتی محمد خان قادری.علامہ حافظ عبدالغفور چشتی، خطیب اسکاٹ لینڈ، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، قاری محمد اشرف سیالوی ، علامہ حافظ نذیراحمد مہروی، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی، علامہ قاری واجد حسین چشتی، علامہ قاری تجمل حسین، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ ساجد لطیف قادری، الحاج خلیفہ عبدالرحمان قادری، صاحبزادہ علامہ زین العابدین، علامہ صاحبزادہ سید حیدر شاہ، علامہ صاحبزادہ قاضی ضیاء، المصطفیٰ چشتی، علامہ حسنات احمد چشتی، علامہ حافظ محمد افضل چشتی، علامہ حافظ شاہ محمد چشتی، علامہ انعام الحق قادری، حافظ اشتیاق حسین قادری، مولانا قاری محمد کامران، امام حمزہ قادری، مولانا نثار احمد قادری،علامہ جنید عالم قادری۔ علامہ طاہر نجمی سمیت مرکزی جما عت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین، برطانیہ و یورپ کے ممتاز علمائے کرام ،مشائخ عظام نےعلامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کی اللہ تعالی کے حضور دعا کی ہے۔