فوجی افسران کی تقرری سے ملک میں سیاسی استحکام آئیگا، ن لیگ

November 26, 2022

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی و دیگر نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے سینئر ترین عہدوں پر تعیناتی سے ملک میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔چندسازشی عناصرنے ایک آئینی تعیناتی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف ،وفاقی کابینہ اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک حساس اور اہم آئینی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کو بحران سے بچایا ۔