جنسی تشدد کی روک تھام کا مضمون نصاب کا حصہ بنایا جائے، عمران سالارزئی

November 26, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)معاشرے میں بڑھتے ہوئے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے محکمہ تعلیم کو بچوں کی آگاہی کیلئے جنسی تشدد پر مبنی ایک مضمون کو نصاب کا حصہ بنانا چاہیئے تاکہ بچوں میں یہ شعور پیدا ہوجائے کہ اس کے جسم کے کون کون سے حصے ماں باپ کے علاوہ کوئی دوسرا ٹچ نہ کرسکے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے ملک میں بڑھتے ہوئے بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ آجکل پوری دنیا میں اس کو ایک مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے مگر ہمارے ہاں اس اہم اور انتہائی سنجیدہ معاملے پر محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کی غیر ذمہ دارانہ خاموش اور روئے پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے عمران خان سالارزئی نے کہا کہ حکومت نے چئلڈ پروٹیکشن بل کے ذریعے بہت اچھی قانون سازی کی ہے مگر افسوص کہ یہ صرف کاغذوں تک محدود ہے اور عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد کی روک تھام کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے میں نے وزیر اعلی کے پی کے محمود خان۔ وزیر تعلیم اور ٹیکس بک بورڈ خیبر پختونخواہ کو بھی درخواست ارسال کی ہے اور بہت جلد میں اس کو میٹروپولیٹن اسمبلی سے بھی پاس کرنے کی کوشش کرونگا۔