محکمہ صحت نے ادویات خریداری کے لئے ٹینڈرز جاری کر دیئے

November 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ملتان نے ادویات خریداری کے لئے ٹینڈرز جاری کر دیئے محکمہ صحت ملتان حکام کے مطابق مراکز صحت اور ہسپتالوں کے لئے 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ادویات خریدی جائیں گی اس ضمن میں تمام فارما کمپنیوں کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ادویات کی کو الٹی میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔