سنگین مقدمات کی جلد تفتیش مکمل کی جائے، ایڈیشنل آئی جی

November 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے تھانہ نیو ملتان اور شاہ رکن عالم تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کی انسپکشن کی اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ پولکام پر ریکارڈ باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جائے ایڈیشنل آئی جی نے سنگین مقدمات کے فریقین کو تھانہ بلا کر ان کے بیانات سنے اور تفتیشی مقدمہ کو جلد اور میرٹ پر تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا انہوں نے افسران سے کرائم میٹنگ بھی کی جس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن جنوبی پنجاب محمد سلیم، سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر، ایس ایس پی آپریشنز حسام بن اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈیشنل آئی جی نے قتل، ڈکیتی اور ریپ کے مقدمات کا جائزہ لیا اور ان کو ایک ہفتہ میں یکسو کرنے کا حکم دیا اورعدالتوں میں مقدمات کی باقاعدہ پیروی کر کے ملزمان کو سخت سزا دلوانے کی ہدایت کی۔