خواتین یونیورسٹی میں پروین شاکر کی یاد میں تقریب

November 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی شعبہ اردو اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کےاشتراک سے ڈاکٹر انوار احمد کی صدارت میں ایک تقریب بعنوان " بیاد پروین شاکر" منعقد کی گئی۔مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عصمت جمیل تھیں جب کہ نظامت کے فرائض پی ایچ ڈی کی طالبہ شازمہ زہرا نے انجام دئیے آرگنائزر شعبہ اردو کی لیکچرر ڈاکٹر شہلا اقبال تھیں۔