عوام انصاف اور قانون کی جنگ جیتیں گے، میاں اسلم اقبال

November 26, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سوڈیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کی تحریک کامیاب ہوگی۔ آج تاریخی عوامی اجتماع حقیقی آزادی کے سورج طلوع ہونے کی نوید ثابت ہوگا۔عوامی لیڈر عمران خان قوم کے مستقبل کے لئے میدان عمل میں ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کیلئے امید کی آخری کرن ہیں۔حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کو گولیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔انصاف اور قانون کی بالادستی کی جنگ عوام جیتیں گے اورایسے نظام کو بدلیں گے۔