جنر ل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، مذہبی رہنما

November 26, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تقرری پر پوری قوم مبارک باد دیتے ہوئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، مولانا احمد حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، پروفیسر مولانا محمدیوسف خان،مولانا محمد اکرم کاشمیری،اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے کہا ہے جنرل حافظ سید عاصم منیر کی میرٹ پر تقرری ایک دانشمندانہ فیصلہ اور مستحسن اقدام ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری،م محمد شاداب رضا نقشبندی ، سردار محمد طاہر ڈوگر نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی تمام سیاسی و عسکری معاملات میں موجود ابہام اور غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔