ٹریفک حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی، 3 افراد کی لاشیں ملیں

November 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت2افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں69سالہ حضرت نبی جاں بحق ، 48سالہ فیصل زخمی ہو گیا ،گلشن حدید پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثےمیں26سالہ عمران جاں بحق اور25سالہ مرتضی شدید زخمی ہو گیا، کریم آباد میں تیز رفتاری کے باعث حادثے میں 17 سال کا موٹر سائیکل پر سوار جاں بحق ہوگیا ، فور ی شناخت نہیں ہوسکی،سپرہائی وے کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران لفٹ سے گر کر مزدور 50 سالہ شریف ا جاں بحق ہو گیا،دریں اثنا سپرہائی وے حاجی زکریا گوٹھ میں جھاڑیوں سے کئی روز پرانی نامعلوم شخص کی تشدد زدہ پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ،عمر 35 سال ہے،لانڈھی ریڑھی گوٹھ ندی کےقریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی کئی روز پرانی نامعلوم مسخ شدہ لاش ملی پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی،عمر 35 سے 40 سال کے درمیان ہے، ملیر کینٹ کے علاقے گلشن مہران کے قریب واقع گوٹھ سےایک شخص کی کئی دن پرانی لاش ملی ،پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہوسکی مقتول کے ہاتھ اور پائوں بندھے ہوئے اور جسم جلا ہوا معلوم ہوتا ہے۔