قومی اسمبلی مذہبی امور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

November 28, 2022

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی کی مذہبی امور کمیٹی کااہم اجلاس آج بروزہ پیر چیئرمین سید عمران احمد شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں عراق اور ایران جانے والے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر بحث کی جائیگی اور اس حوالے سے حکومتی پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔