اینٹی کرپشن کا رجسٹری برانچ پر چھاپہ، تین کلرک گرفتار

November 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان کی ویجی لینس ٹیم نے رجسٹری برانچ ملتان میں چھاپہ مار کر تین کلرکوں کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ویجی لینس ٹیم کے اہلکار اینٹی کرپشن میں زیر سماعت ایک کیس کا ریکارڈ لینے کے لئے رجسٹری برانچ پہنچے جہاں موجود کلرکوں نے ان کو ریکارڈ دینے میں تاخیر کی جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے ریکارڈ روم کے ایک ہیڈ کلرک اور دو نائب قاصد کو گرفتار کرلیا اور آفس لے آئے بعد ازاں مطلوبہ ریکارڈ ملنے پر ان کو چھوڑ دیا گیا۔