سیاستدانوں کی ذاتی انا سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، فرحان شہزاد

November 28, 2022

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پنجاب بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین فرحان شہزاد نےایک بیان میں کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے آئین میں واضح لکھا ہوا ہے اور ایسے کسی اقدام کی صورت میں یہ معاملہ عدالتوں میں بھی جا سکتا ہے ۔ سیاستدانوں کی ذاتی اناء سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان ہو رہا ہے جس کا خمیازہ آنے والے سالوں میں بھی بھگتنا پڑے گا،وکلا تنظیمیں آئین وقانون کی عملداری کیلئے اپنا ہر ممکن کرداراداکررہی ہیں، عوام سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں اس لئے کسی بھی طرح کی پالیسی کی تشکیل میں ان کی آرا ء کو اہمیت دی جانی چاہیے۔ پاکستان کے حالات ہر شعبے میں اصلاحات کے متقاضی ہیں لیکن اسے مہم جوئی کی بجائے مرحلہ وارآگے بڑھانا چاہیے ۔ ملک میں جتنے بیگاڑ پیدا ہو چکے ہیں انہیں راتوں رات ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔