لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے گرین لینڈ اینڈ لیزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا فیض رسول، ایڈووکیٹ رانا یاسر اور رانا عاطف پر مشتمل وفد نے ملاقات کے دوران زرعی شعبے میں شمسی توانائی کے استعمال، کسانوں کو سستی اور پائیدار بجلی کی فراہمی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا وژن صوبے کے عوام اور بالخصوص کسانوں کو سستی، معیاری اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی ہے۔