لاہور (نیوز رپورٹر) لیسکو نے اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کی مارکیٹ سے خریداری پر پابندی عائد کر دی اور میٹر کے لیے نئی قیمتیں اور قواعد و ضوابط بھی جاری کرتے ہوئے سنگل فیز میٹر کی قیمت 11,666روپے مقرر کر دی ہے جبکہ میٹر کی قیمت کے علاوہ صارفین کو سکیورٹی چارجز علیحدہ ادا کرنے ہونگے۔