• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کا نجی شعبہ کے ساتھ مل کر سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا عمل جاری

لاہور ( جنرل رپورٹر )پاکستان ر یلوے نے اپنے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو جدید تعلیمی نظام سے متعارف کرانے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے نجی شعبہ کے ساتھ ملکر سکولوں کی آؤ ٹ سورسنگ کا عمل شروع کر رکھا ہے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ اس اقدام سے ریلوے اسکولوں کے تعلیمی معیار اور ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس منصوبے کے تحت کل 12 ریلوے اسکولوں کو آؤٹ سورسنگ کے لیے اشتہار دیا گیا دوسرے مرحلے میں ریلوے گرلز لیڈی گرفن اسکول لاہور اور ریلوے بوائز انجن شیڈ اسکول لاہور آؤٹ سورس کیے گئے جبکہ تیسرے مرحلے میں پی آر بوائز اسکول مغلپورہ اور پی آر گرلز و بوائز اسکول سمہ سٹہ بھی آؤٹ سورس کر دیے گئے۔

لاہور سے مزید