• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کی آمد، ٹرانسپورٹروں کا کرایوں میں ہوشربا اضافہ، جاوید قصوری

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ظلم کی انتہا ہے، جس نے پردیسی اور عام شہریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ وہ مختلف تقریبات سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے مہنگائی، بڑھتے ہوئے قرضوں اور حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ایران جنگ اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

لاہور سے مزید