لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے 9ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔ بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے گلبرگ ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا۔ خصوصی صفائی اقدامات پر1068ورکرز، 134آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات رہے۔