لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار کی بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دربار کی مین بلڈنگ اور احاطہ کی بحالی و تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پنجاب حکومت دربار پر آنے والے زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور دینی و تاریخی ورثہ کی حامل عمارتوں کی بحالی و تزین و آرائش کا عمل جاری ہے۔