لاہور (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری امریکی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایران کے سکیورٹی چیف اور پارلیمنٹ کے سابق سپیکر علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے صدمہ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنا امریکہ اور اسرائیل کے جنگی جرائم میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ عالمی برادری کو امریکی اسرائیلی وحدت کے تدارک کے لئے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔