• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

93فیصد سے زائد رمضان نگہبان کارڈز مستحقین کو پہنچا دئیے، ڈی سی لاہور

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان نگہبان کارڈ پروگرام کے تحت مستحقین کو فنڈز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی ٹیمیں اب تک ضلع لاہور میں 93فیصد سے زائد رمضان نگہبان کارڈز مستحقین تک پہنچا چکی ہیں جس کے نتیجے میں لاہور میں 99ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو کارڈز کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں فیلڈ ٹیمیں مستحقین کے گھروں تک کارڈز کی رسائی کو یقینی بنا رہی ہیں۔

لاہور سے مزید