ادارے کے سامنے درخواستیں پیش کرنیکا معاملہ بھی بند ہونا چاہئے، رانا ثناء

November 29, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ادارے کے سامنے درخواستیں پیش کرنے کا معاملہ بھی بند ہونا چاہئے میں سمجھتا ہوں اس میں میڈیا کا بڑا رول ہوگا، نوازشریف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، اب یہ کوئی سوچے کہ حکومت گرادوں گا اب یہ ممکن نہیں رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ادارے کی جو اجتماعی سوچ ہے وہ زیادہ میٹر کرتی ہے ۔ جو 2018 میں ہوا اس وقت جنرل قمر باجوہ آرمی چیف تھے اس وقت ان کی وہ سوچ کیوں تھی جس پر ہمیں بڑا اعتراض ہے اور ہم برملا یہ بات کہتے رہے ہیں کہ مسلم لیگ نون کو دیوار سے لگایا گیا نوازشریف کو نااہل کیا گیا اس کے بعد الیکشن پر بھی ہمارا اعتراض کسی نہ کسی حد تک درست ہے کہ نتائج میں ہمیں پیچھے کیا گیا مجھے ذاتی طور پر ہروانے کی کوشش کی گئی اس کے بعد وہی قمر باجوہ ہیں جو یہ فیصلہ کرتے ہیں یا تو اس وقت کوئی اور آرمی چیف تھا اس لیے انہوں نے یہ کام کیا اب بعد میں آرمی چیف نئے آئے تو نیا رخ اپنا لیا لیکن آرمی چیف اس وقت بھی وہی تھے اور بعد میں بھی وہی تھے۔