پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا

November 29, 2022

پاراچنار(صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے میں پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور پیدل آمد و رفت بحال ہوگئی ہے، خرلاچی سرحد 14 نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد بند کردی گئی تھی۔ڈی سی واصل خٹک نے بتایا کہ 19 نومبر کو پاکستانی اراضی پر افغان حکام کے سڑک بنانے سے حالات کشیدہ ہوئے تھے۔