اہم ایشو پرہم آ ہنگی اور یکجہتی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، چشتی

November 29, 2022

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ ملک میں ہرجانب افراتفری ہوشربا مہنگاء بیروزگاری دوسری جانب وزیراعظم وفاقی وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے مزیدفضا مکدروخرابی کیجانب بڑھ رہی ہے ۔ملک کے اہم ایشو پرہم ہنگی اور یکجہتی ملک کو بڑے بحران سے نکال سکتی ہے۔ انانیت نے ملک کو ہمیشہ بحرانوں اور مسائل سے دوچار کیاہے سیاسی جماعتوں اور اداروں کے تصادم سے ہمیشہ جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک آزاد اورخود مختارادارہ ہے اداروں کی مضبوطی کے لئے تمام پارلیمنٹیرینز کو اعتماد میں لینا کوئی قباحت نہیں اب اس درپیش بحرانی حالات میں ملک کو ایک قومی حکمت عملی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے انتقام اور انتشار کی سیاست سے نکل کر ملک وقوم کی بہتری کا سوچا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ذاتی مفادات کی بجائے ملک کی خودمختاری، وقار اور سلامتی کو ترجیح دیں ، انانیت اور ہٹ دھرمی سے ملک مزید دلدل میں پھنس جائے گا۔