منشیات برآمدگی کا ملزم بری

November 29, 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج واجد علی نے اینٹی نارکوٹکس فورس تھانہ میں درج مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر ذاکر خان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ نارتھ میں جنوری 2022کو تین کلو گرام سے زائد ہیروئن سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔