مراعات یافتہ طبقے نے عوام کو غربت اور مہنگائی سے دو چار کر دیا، میاں اسلم

November 29, 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہجماعت اسلامی عوامی خد مت کا ایجنڈا لے کر میدان میں نکلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے اُمیدوار بر ائے چیئرمین یونین کو نسل 67جی نائن چوہدری ساجد اقبال اور ان کے پینل کو ٹکٹ دینے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقے نے عوام کو غربت اور مہنگائی سے دو چار کیا ہے۔